اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن سے متعلق فیصلے سے سیاسی اور آئینی بحران مزید سنگین ہوگا:وزیرقانون

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے فیصلے پر دکھ اور افسوس کرسکتا ہوں۔ فیصلے سے سیاسی اور آئینی بحران مزید سنگین ہوگا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 3 رکنی بینچ نے سیاسی جماعتوں، بارکو نسلز کے مطالبے کے باجود فیصلہ دیا، سب نے کہا فل کورٹ اس کیس کا فیصلہ دیتی، اجتماعی طور پر فیصلہ کرناچاہیے تھا۔اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں وزیر قانون نے کہا کہ بینچ چاروں صوبوں کے ججز پر مشتمل ہونا چاہئے، ایک صوبے سے ججز کا بینچ ایسا لگ رہا ہے جیسے تخت لاہور ہے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پنجاب میں انتخابات کے التواکا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ غیرقانونی اور غیر آئینی ہے، پولنگ 30 اپریل کے بجائے 14 مئی کو ہوگی۔سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے التوا سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا گیا، عدالت عظمیٰ نے گزشتہ روز وکلاکے دلائل مکل ہونے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔