اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مودی کی جارحانہ ہندوتوا پالیسیوں سے خطے کے امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے:مسرت عالم بٹ

سری نگر/مظفر آ باد (پی پی آ ئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے کہا ہے کہ مودی حکو مت مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے تمام وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، مودی کی ہندوتوا حکومت کی جارحانہ پالیسیوں سے علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق مسرت عالم بٹ نے نئی دلی کی تہاڑ جیل سے جاری پیغام میں کہا کہ مایوسی کی وجہ سے مودی حکومت نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے اور ہزاروں رہنماؤں اور کارکنوں کو گھروں سے سینکڑوں میل دور بھارت کی جیلوں میں قید کردیاہے، بی جے پی حکومت مقبوضہ علاقے کے عوام کو محکوم رکھنے کیلئے سرینگر میں حریت کانفرنس کے دفتر کو سیل کرنے کے علاوہ حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی زمینوں اور جائیدادوں کوضبط کر رہی ہے۔ تاہم مسرت عالم بٹ نے کہا کہ مودی حکومت اور اس کے ہندوتوا لیڈروں کو یاد رکھنا چاہیے کہ حالات جیسے بھی ہوں، کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی منصفانہ جدوجہد ہر قیمت پر جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔مسرت عالم بٹ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو ایڈولف ہٹلر کے دور میں نازی جرمنی کے راستے پر چلنے سے روکے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی راہ ہموار کرے تاکہ خطے میں دیرپا امن و استحکام قائم ہو سکے۔ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سابق کنوینر محمد فاروق رحمانی نے ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے تمام اصولوں کو پامال کرنے پر بھارت کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوتوا نظریے سے متاثرموجودہ بھارت بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں وکشمیر کی تاریخ، آبادی، ثقافت اور مذہب کو تبدیل کرنے کے لیے قتل و غارت اور املاک کی ضبطگی اورجبری بے دخلی سمیت فسطائی اقدامات کر رہا ہے۔