سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاؤڈ سپیکر تنازع پربنوں میں علما اور پولیس مدمقابل

بنوں (پی پی آئی)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں علما نے ڈی آئی جی بنوں پر علما کی توہین اور منبر و محراب کی مخالفت کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کو صوبائی حکومت سے ان کو ضلع بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ضلع بنوں میں تھانہ کینٹ پولیس نے ایک مسجد کے پیش امام کو لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کرکے ان پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔بعدازاں وہ عدالت سے ضمانت پر رہا ہوئے، اس واقعے پر خصوصاً مذہبی حلقوں نے تنقید کی اور کہا کہ دراصل امام محض ختم القرآن کا بیان دینے کے بعد لاؤڈ سپیکر پر آدھا گھنٹہ دعا کرا رہے تھے۔اس واقعے کی مذمت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ابھی ختم نہیں ہوا تھا اور اس پر پولیس، انتظامیہ اور دیگر کے ساتھ ان کی بات چیت جاری تھی، کہ اس دوران پولیس نے علاقے کی ایک دوسری مسجد کے لاؤڈ سپیکر کو بھی بند کردیا، جس کے بعد علما اور ان کی پیروی کرنے والے احتجاج پر نکل آئے۔احتجاج کی سربراہی کرنے والے علما اتحاد کے امیر مولانا عبدالغفار قریشی کا کہنا ہے کہ ’پچھلے سال سے بنوں کے مساجد میں لاؤڈ سپیکر پر پابندی لگانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔