لاہور کو دنیا کا آلودہ ترین شہر، ممبئی دوسرے اور کابل تیسرے نمبر پر

کراچی(پی پی آئی)امریکی ایئر کوالٹی انڈیکس نے شہروں کو‘صحت مند’،‘غیر صحت مند’اور‘خطرناک’کے زمروں میں تقسیم کیا ہے، نئی فہرست کے مطابق لاہور کو دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے جبکہ ممبئی دوسرے اور کابل تیسرے نمبر پر ہے۔دہلی اس فہرست میں ٹاپ ٹین آلودہ شہروں سے غائب ہے۔ حالانکہ دہلی میں آلودگی کی سطح مقررہ معیارسے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔