جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تونسہ میں 50 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کیس سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو 10 اپریل کو طلب

لاہور(پی پی آئی)تونسہ میں بھارتی سے کھرڑ بزدار تک 70 کروڑ روپے کی لاگت سے 50 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر میں بدعنوانی کیس میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو 10 اپریل کو طلب کر لیا۔سابق وزیر اعلیٰ نے محکمہ ہائی وے کے افسران اور ٹھیکیداروں کی مبینہ ملی بھگت سے کرپشن کی۔ تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان احمد بزدار نے بھارتی کیلئے کروڑوں روپے کی ٹف ٹائل کی منظوری دی تھی جس میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا۔عثمان بزدار کی ذاتی رہائش گاہ پر کروڑوں روپے کی لاگت سے سرکاری فنڈ سے کثیر مقصدی ہال تعمیر کیا گیا۔ عثمان بزدار نے قبرستان کی چاردیواری کی تعمیر کیلئے چھ کروڑ کے ٹھیکے میں بھی کک بیکس وصول کی۔ اپنے فرنٹ مین اور قریبی رشتہ دار ڈاکٹر اعجاز لغاری کو ٹھیکوں کی مدد میں کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچایا۔