جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قصور میں پولیس مقابلہ، 2انتہائی خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

قصور(پی پی آئی)پولیس نے تھانہ منڈی عثمان والا کے علاقہ میں کارروائی کے دوران انتہائی خطرناک 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق گرفتارملزمان کی شناخت ثاقب عرف ساقی اور ساجد عرف سجاد کے نام سے ہوئی ہے، دونوں ڈاکو ڈکیتی، راہزنی اور پولیس مقابلہ کی 40 سے زائد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔شہری نے 15 پر پولیس کو اطلاع دی کہ 4 ڈاکو موٹرسائیکل اور نقد رقم چھین کر فرار ہو گئے ہیں، تھانہ منڈی عثمان والا پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گاڑے والا روڈ پر ناکہ بندی کی، ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے ان کے 2 ساتھی ڈاکو زخمی ہو گئے، زخمی ڈاکوؤں سے ایک موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی، برآمد ہونے والی موٹر سائیکل ملزمان نے چند روز قبل تھانہ کھڈیاں کے علاقہ سے شہری سے چھینی گئی تھی۔