جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لوگوں نے سمیع سے میری شادی کیلئے مزاروں پر دعا مانگی:فضا علی

کراچی(پی پی آئی) ا پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ لوگوں نے سمیع خان کے ساتھ میری شادی کیلئے مزاروں پر دعائیں مانگیں۔فضا علی اور سمیع خان دونوں کافی عرصے سے انڈسٹری کا حصہ ہیں، فضا نے اپنے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ اور اداکاری سے کیا اور بعد ازاں گلوکاری اور میزبانی کا بھی رخ کیا، ان کے بہت سے گانوں کو مقبولیت ملی جبکہ سمیع خان کا شمار ڈرامہ انڈسٹری کے ٹاپ ریٹیڈ اداکاروں میں ہوتا ہے اور وہ ایک فلم سٹار بھی ہیں جنہوں نے کچھ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔سمیع خان اور فضا علی نے ’گھاؤ‘ اور ’صراط مستقیم‘ سمیت کئی پراجیکٹس میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور انکی ایک بہترین پیشہ ورانہ دوستی بھی برقرار ہے۔پی پی آئی کے مطابق اداکارہ نے بتایا کہ ایک موقع پر وہ اور سمیع ایک ڈرامے کی شوٹنگ کر رہے تھے جس میں اداکار ایک اینٹی ہیرو کا کردار ادا کر رہے تھے، ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے ایک مزار پر گئے جہاں لوگ ان کے گرد جمع ہوگئے۔اداکارہ نے بتایا کہ لوگ مزار پر دھاگے باندھ کر دعا کر رہے تھے کہ وہ سمیع خان سے شادی کر لیں۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرچہ سمیع اچھا آدمی نہیں ہے لیکن پھر بھی آپ اس سے شادی کر لیں۔