نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے شہباز گل کیخلاف مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی۔ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ فل بنچ نے شہباز گل کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی، شہباز گل ایئر پورٹ پہنچے تو 5 مختلف تھانوں کی پولیس وہاں موجود تھی۔ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ کسی خفیہ مقدمے میں گرفتاری کا خوف ہے، عدالت شہباز گل کو گھر سے ایئر پورٹ تک محفوظ راستہ فراہم کرنے کا حکم دے۔بعدازاں عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے شہباز گل کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ کل طلب کرلی۔