جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوجیوں کا تلاشی آپریشن جاری

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے بارہمولہ قصبے کے علاوہ ضلع کے علاقوں سوپور سنگرمہ اور رفیع آباد میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ آپریشن معروف نذیر صالح اور شاہد شوکت بالا کی گرفتاری کیلئے شروع کیا گیا جو سحری کے وقت بارہمولہ تھانے سے فرار ہو گئے ہیں۔یہ دونوں مئی 2022 سے حراست میں تھے۔دوسری جا نب کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین نے بھارت کے مقبوضہ وا دی میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں تیزی پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق شیخ عبدالمتین نے اپنے بیان میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری قتل وغارت، غیر قانونی گرفتاریوں، خواتین کی بے حرمتی، مکانات اور دیگر املاک کی تباہی کی شدید مذمت کی۔ کشمیری عوام اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ مقصد کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے مذموم بھارتی عزائم کی مذمت کی۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان، مولوی بشیر احمد، بلال صدیقی، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال، ایاز محمد اکبر، شاہد الاسلام، فاروق احمد ڈار، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، مشتاق الاسلام اور دیگر نظر بند حریت رہنماؤں، کارکنوں اور نوجوانوں کی کی فوری رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔