سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہائی اسکول ماتھیلو کی بجلی20 روزسے بند، اساتذہ اور طلبہ کااحتجاج

میرپور ماتھیلو (پی پی آئی) گورنمنٹ ہائی اسکول میرپور ماتھیلو کی بجلی 20 روز سے بند ہے کیونکہ ا سکول کا خراب ٹرانسفارمر درست نہیں ہوسکا ہے، 3 ہزار سے زائد طلبا رمضان شریف کے بابرکت مہینے میں شدید گرمی میں پڑھنے پر مجبورہیں۔پی پی آئی کے مطابق بجلی نہ ہونے کے خلاف اساتذہ اور طلبہ سڑکوں پر نکل آئے، سیپکو حکام کے خلاف نعرے بازی کی، اس موقع پرمنیر جمانی، خمیسو تنیو، مشتاق سیال، سکندر علی لوہار، استاد ظفر علی سیال، شہزاد پتافی وارث علی سومرو، ریحان علی سومرو اور دیگر نے کہا کہ 20 دن سے بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہے لیکن سیپکو حکام توجہ نہیں دے رہے۔