سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جلاؤ گھیراؤ، پولیس تشدد مقدمات: ڈاکٹر یاسمین، اسد عمر، اسلم اقبال شامل تفتیش

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جلاوگھیراواور پولیس پر تشدد کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، اسد عمر اور میاں اسلم اقبال شاملِ تفتیش ہونے کیلئے پیش ہو گئے۔ڈاکٹر یاسمین راشد،اسد عمر،میاں اسلم اقبال،زبیرنیازی،حسان نیازی سمیت دیگر پیش ہوئے، انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے عبوری ضمانت پر سماعت کی، حسان نیازی کے مچلکے جمع نہ ہونے پر عدالت نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشور بھی عدالت پیش ہوئے، عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ سے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی رہنما شاملِ تفتیش ہوئے؟،جے آئی ٹی کے سربراہ نے جواب دیا کہ صرف اسد عمر شاملِ تفتیش ہوئے ہیں۔ ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے جے آئی ٹی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔پی ٹی آئی رہنماوں نے عدالت کے روبرو کہا کہ ہم عدالت میں شاملِ تفتیش ہو جاتے ہیں اور بیان دے دیتے ہیں۔عدالت نے بار روم میں بیانات ریکارڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت میں وقفہ کر دیا اور ہدایت کی کہ جے آئی ٹی کے سربراہ بار روم میں پی ٹی آئی رہنماوں کے بیانات ریکارڈ کریں۔