تحصیل شاہ بندر میں آئل اور گیس فنڈنگ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا ورہ

سجاول(پی پی آئی)ڈپٹی کمشنر سجاول نے تحصیل شاہ بندر کے مختلف علاقوں میں آئل اور گیس فنڈنگ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا اچانک دورہ کرکے جاری اسکیموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے بلاول بھٹو زرداری اسپورٹس اسٹیڈیم چوہڑ جمالی سمیت اسکولز، روڈز اور دیگر جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ معیار کے ساتھ ساتھ مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔۔بعد ازیں انہوں نے تحصیل کی کچی آبادیوں کا دورہ کرکے سہولتوں کا جائزہ لیا۔

Next Post

چڑیوں کے غیر قانونی شکار کیخلاف کریک ڈاؤن

Tue Apr 11 , 2023
کراچی (پی پی آئی)محکمہ جنگلی حیات نے اندرون سندھ چڑیوں کے غیر قانونی شکار کیخلاف کریک ڈاؤن میں کئی شکاریوں کا چالان اورہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔پی پی آئی کے مطابق وائلڈ لائف سٹاف حکام نے چڑی فروشوں کے قبضہ سے تحویل میں لی گئی سینکڑوں چڑیوں کو قدرتی ماحول […]