کراچی: قومی اسکیئر محمد کریم سرمائی اولمپکس میں شرکت کے لئے روس کے شہر سوچی میں پہنچ گئے ۔کریم پاکستان کے واحد ایتھلیٹ ہیں جو میگا ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گے ۔کریم جائنٹ سلالم ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔اسکی فیڈریشن آف پاکستان کے ترجمان عبیدالرحمن عباسی کے مطابق گلگت بلتستان کے گاﺅں نلتر سے تعلق رکھنے والے محمد کریم سرمائی اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے سوچی پہنچ گئے ہیں اور فیڈریشن کو ان سے بہت توقعات وابستہ ہیں ۔