اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پارٹی پرتنقید اورمخالفانہ بیانات دینے پرپیپلزپارٹی نے پارٹی کیسینئر رہنما لطیف کھوسہ کوپیپلزلائرزفورم کی صدارت سے ہٹا دیا۔ذرا ئع کے مطابق پارٹی سیکرٹری جنرل نئیربخاری کو پی ایل ایف کا قائم مقام صدر بنا دیا گیا۔لطیف کھوسہ حکومتی اورپارٹی پالیسیوں پرمسلسل تنقید کررہے تھے۔سردارلطیف کھوسہ پی پی دورمیں اٹارنی جنرل، گورنر پنجاب اور سینیٹر رہے۔وہ پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ذرائع کیمطابق لطیف کھوسہ تحریک انصاف کیخلاف اقدامات پرشدید تنقید کرتے رہے۔پارٹی قیادت نے لطیف کھوسہ کو متعدد بار پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات سے روکا۔