سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

افسوس ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ نے ایسے لوگوں میں تقریر کی جن کے مقدموں کے انھوں نے فیصلے کیے تھے: فواد چوہدری

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پی ٹی آ ئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کل پارلیمان میں جس طرح سے سپریم کورٹ کی بے توقیری کی گئی اور جس طرح سے پاکستان کے آئین کا مذاق اڑایا گیا شاید ہی دنیا کی کسی پارلیمان میں اس طرح کا واقعہ ہوا ہو۔لیکن اس پر افسوس کی بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے ایک سینیئر جج نے اپنی منشا اور مرضی سیاسی لوگوں کے ساتھ ڈالی۔ وہ دو ایسے لوگوں کے درمیان جا کر بیٹھے اور تقریر کی جن کے مقدموں کے انھوں نے فیصلے کیے تھے۔آج وکلا تنظیمیں یہ مطالبہ کر رہی ہیں کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ہم کسی ذاتی تنقید کا حصہ نہیں بنیں گے، لیکن وکلا تنظیموں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔