اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 میاں محمد حسین ایڈوکیٹ نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔میاں محمد حسین ایڈوکیٹ کی جانب سے درخواست میں ایکٹ کو ’غیر قانونی اور غیر آئینی‘ قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درحواست کے مطابق سپریم کورٹ کے رولز بنانے کا اختیار صرف سپریم کورٹ کو ہی حاصل ہے اور اس حوالے سے قانونی سازی بدنیتی پر مبنی ہے۔ان کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ’آرٹیکل 70 کے تحت ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات محدود نہیں کیے جا سکتے۔