سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیرِاعظم آ زادا کشمیر سردار تنویر الیاس کو ہا ئی کورٹ نے نااہل قرار دے دیا

مظفر آ باد(پی پی آ ئی) وزیر اعظم آ زاد کشمیرسردار تنویر الیاس کو آ زاد کشمیر ہا ئی کو رٹ نے توہینِ عدالت کیس میں نااہل قرار دے دیا ہے۔، عدالت نے سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت میں سزا سنائی ہے۔ہائیکورٹ آزاد جموں و کشمیر نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو عدلیہ کیخلاف ہرزہ سرائی کے الزام میں منگل کے روز طلب کیا تھا، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں عدلیہ سے متعلق بیان دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔وزیراعظم تنویر الیاس آزاد کشمیر ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور اعلیٰ عدلیہ سے غیر مشروط معافی مانگ لی، انہوں نے تحریری طور پر لکھ کر دیا کہ میں اعلیٰ عدلیہ سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔گزشتہ روز عدالت نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو منگل کو دن 12 بجے طلب کیا تو تنویر الیاس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کہا تھا میں پاؤں رکھتا ہوں تو دھواں اٹھتا ہے، 5 ارب روپے سعودی عرب ڈویلپمنٹ فنڈ دے رہا ہے، اس پر اڑھائی ماہ سے سٹے ہے، مجھے یہ بتایا جائے کہ یہ کس چیز کی توہین ہے۔بعدازاں ہائیکورٹ کے فل بنچ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا نااہل قرار دے دیا، آزاد کشمیرکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔عدالت عالیہ کے فل کورٹ نے سردار تنویر الیاس کو اسمبلی کی رکنیت سے بھی فارغ کر دیا، عدالتی فیصلے میں قرار دیا گیا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔