سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ڈی ایم ٹولہ آئین کی دھجیاں اڑا رہا، تاریخ ان سے حساب لے گی: پرویز الٰہی

لاہور(پی پی آ ئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ اپنے نوٹ میں تسلیم کر چکے کہ نوے روز میں الیکشن پر معزز ججوں میں کوئی اختلاف نہیں۔پاکستانی نڑاد امریکی بزنس مین طاہر جاوید سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ چیف جسٹس کے اختیارات محدود کرنے کے متعلق غیر آئینی بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور ہونا جمہوریت کی نفی ہے، سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن ختم، فنڈز جاری نہ کر کے شہباز شریف توہین عدالت کے مرتکب ہو چکے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آئینی اور قانونی طور پر شہباز شریف کی نااہلی اب نوشتہ دیوار ہے، پی ڈی ایم ٹولہ اس وقت آئین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، تاریخ ان سے حساب لے گی، سپریم کورٹ اور آئین ساتھ ساتھ کھڑے ہیں، پی ڈی ایم اداروں کو لڑانے کی سازش میں ناکام ہو گی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال انشااللہ اس مشکل گھڑی میں سرخرو ہوں گے قوم ان کے ساتھ ہے۔پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ نواز شریف انتقامی سیاست کر رہے ہیں ان کا مقصد عمران خان سے بدلہ لینا ہے، نواز شریف کبھی اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، عمران خان کی ایک کال کا انتظار ہے عوام آئین اور عدلیہ کے تحفظ کیلئے سڑکوں پر آنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں، الیکشن کیلئے فنڈز پارلیمنٹ نے نہیں وزیر اعظم اور وزیر خزانہ نے جاری کرنے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے صدرنے مزید کہ کہا کہ پارلیمنٹ عملی طور پر سپریم کورٹ کے خلاف پی ڈی ایم کا کیمپ آفس بن چکی ہے، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف جاگیں، آئین کی 50 ویں سالگرہ کے نام پر پارلیمنٹ میں گرینڈ سیاسی ڈرامہ رچایا گیا، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کی موجودگی میں عدلیہ کی تضحیک کی گئی۔