سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بشری بی بی کی دوست فرح گوگی کی درخواست پر نیب سے رپورٹ طلب

لاہور(پی پی آ ئی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی دوست فرح گوگی کی درخواست پر نیب حکام سے انکوائری سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔لاہور ہائیکورٹ میں سابق خاتون اول بشری بی بی کی دوست فرحت خان کی نیب نوٹسز کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب حکام سے انکوائری سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی، اور سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دیرینہ ساتھی فرحت شہزادی عرف فرح خان گوگی پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی سیاسی اثرو رسوخ سے اربوں روپے کمائے، سرکاری افسران پر دباؤ کے ذریعیکروڑوں روپے بطور رشوت لیے جب کہ ان کے نام پر اربوں روپے کے بینک اکاؤنٹ ملنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے فرح گوگی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لانے کا فیصلہ کرچکی ہے۔