سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سبی میں جعفر ایکسپریس کے قریب دھماکا

سبی(پی پی آ ئی)سبی میں جعفر ایکسپریس کے قریب دھماکا ہوا ہے۔تفصیلات کے مطا بق بلوچستان کے ضلع سبی میں دہشت گردوں کی جانب سے ایک بار پھر تخریب کاری کی کوشش کی گئی جو خوش قسمتی سے ناکام ہوگئی۔سبی میں ریلوے لائن پر جعفر ایکسپریس کے قریب دھماکا ہوا ہے تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔لیویز کے مطابق دھماکا جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے بعد ہوا، حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، اور تمام مسافر محفوظ رہے۔ترجمان لیویز نے بتایا کہ جعفرایکسپریس مچھ سے لاہور جارہی تھی، کہ سبی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا۔ تاہم ٹرین گزرنے کے بعد دھماکا ہوا، جس سے صرف ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا۔