اسٹیٹ بینک کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح، آج سے کام شروع کرے گی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، دیگر کرنسیوں میں معمولی اتار چڑھاؤ

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

پاکستان میں بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتیں حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں: پی ڈی پی

بلاول اور فضل الرحمان میں ملکی سیاست پر بات چیت

جامشورو میں کاروکاری کے نام پر خاتون کے قتل پر وزیر داخلہ کا ڈی آئی جی حیدرآباد سے رابطہ ،سخت کارروائی کی ہدایت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تمام ضلعی اور صوبائی حکام اور متعلقہ ادارے ہیٹ ویو کے حوالے سے تیاری شروع کریں: شیری رحمان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ موسم گرما میں ممکنہ ہیٹ ویو کے انتظامات کے حوالے سے صوبوں کو ضروری ایس اور پیز جاری کی ہیں۔ ہر سال ہیٹ ویو کی وجہ سے قیمتی زندگیوں، زراعت اور معیشت کے ساتھ دیگر نقصانات ہوتے ہیں۔ ان نقصانات سے بچنے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ شہریوں کو بھی پیشگی اقدامات اور احتیات برتنی ہوگی۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شیر ی رحمان نے کہا ہے کہ حکو مت نے صوبوں کو یونین کونسل کی سطح پر ہیٹ ویو ریسپانس سینٹرز قائم کرنے کے ساتھ ساتھ معلومات اور مربوط کوششوں کے لیے قومی سطح کے کنٹرول روم کا قیام کی بھی سفارش کی ہے۔ ان ایس او پیز میں ہیٹ ویو سے نمٹنے کیلئے عوامی آگاہی کی مہم کے ساتھ دیگر سفارشات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیٹ ویو کے حوالے سے یہ انتظامی ایس او پیز وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی ٹاسک فورس نے تشکیل دئے ہیں، ایس او پیز کی تشکیل میں تمام صوبوں اور شراکت داروں سے مشاورت کی گئی ہے۔ تمام ضلعی اور صوبائی حکام اور متعلقہ ادارے ہیٹ ویو کے حوالے سے تیاری شروع کریں۔