اسٹیٹ بینک کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح، آج سے کام شروع کرے گی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، دیگر کرنسیوں میں معمولی اتار چڑھاؤ

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

پاکستان میں بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتیں حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں: پی ڈی پی

بلاول اور فضل الرحمان میں ملکی سیاست پر بات چیت

جامشورو میں کاروکاری کے نام پر خاتون کے قتل پر وزیر داخلہ کا ڈی آئی جی حیدرآباد سے رابطہ ،سخت کارروائی کی ہدایت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ، گلگت بلتستان اعلیٰ عدلیہ میں تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی

اسلام آ باد/گلگت(پی پی آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومت کی درخواست پر گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان تیاری کرکے خود پیش ہوں گے، عدالت سے درخواست ہے کہ مناسب وقت دیا جائیاس پر وکیل درخواست گزار مخدوم علی خان نے کہا کہ حکومت چاہ رہی ہے کہ اس دوران اپیل کا قانون آ جائے، حکومت یہ شوق بھی پورا کر کے دیکھ لے۔بعدازاں عدالت نے حکومت کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔