سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے مذموم عزائم کیخلاف مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرہ

مظفرآباد/سری نگر(پی پی آئی)مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششوں کے خلاف مظفر آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔کشمیر میڈیا کے مطابق پاسبان حریت جموں و کشمیر کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مودی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ جمو ں وکشمیرمیں بھارت کے ہندوؤں کی غیر قانونی آبادکاری کا نوٹس لے جس کا مقصدعلاقے میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی، عثمان علی ہاشم، جاوید احمد اور محمد تنویر نے کہا کہ بھارت نے جموں و کشمیر کی سرزمین پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا قبضہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔مقررین نے حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے عالمی برادری، او آئی سی اور عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں۔