ڈیل اسٹین انجری سے صحتیاب ،آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں حصہ لیں گے

سینچورین: جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے بولر ڈیل اسٹین نے انجری کی مات دیکر آسٹریلیا کیخلاف تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے تیاری شروع کر دی ۔ جنوبی افریقی بولر اسٹین کو ریڑھ کی ہڈی کی انجری کا سامنا تھا لیکن گزشتہ روز انہوں نے ڈومیسٹک ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کر کے اپنی فٹنس ثابت کر دی ہے۔ جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے انہیں آسٹریلیا کیخلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اس حوالے سے ٹیم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسٹین کو معلوم ہے ان کا جسم کیا چاہتا ہے اور وہ اسی کے مطابق کھیلتے ہیں وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شروع ہونے میں کتنے دن باقی رہ گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اسٹین کا کردار انتہائی اہم ہوگا اور جنوبی افریقہ کا بولنگ اٹیک انہی پر انحصار کرے گا۔

Next Post

کرکٹ ورلڈ کپ ٹی 20کے وارم اپ میچوں کاشیڈول جاری

Thu Feb 6 , 2014
دبئی: آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کردیا۔ پاکستانی مینز اور ویمنز ٹیمیں دو دو وارم اپ میچز کھیلیں گی۔ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 16 مارچ سے بنگلا دیش میں شروع ہوگا۔ ایونٹ کی تیاری کیلئے تمام ٹیمیں وارم اپ میچز کھیلیں گی۔ پاکستان کا پہلا وارم اپ میچ 17 […]