بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سویڈن کے سفارت خانہ کی بندش سے سویڈن میں تعلیم کے خواہشمند پاکستانی طلبہ و طالبات پریشان

اسلام آباد (پی پی آئی)سویڈن نے سیکیورٹی صورت حال کو وجہ قرار دیتے ہوئے اسلام آباد میں اپنا سفارت خانہ غیرمعینہ مدت کے لیے بند کردیا۔سویڈن کے سفارت خانے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ’اسلام آباد میں سیکیورٹی کی صورت حال کی وجہ سے سویڈن کا سفارت خانہ مہمانوں کے لیے بند کردیا گیا ہے‘۔پی پی آئی کے مطابق بیان میں کہا گیاہے کہ ’مائیگریشن سیکشن اس وقت کسی قسم کی درخواستوں کے لیے فعال نہیں ہے اور اپنے قونصل خانوں یا گھروں میں دستاویزات بھی نہیں بھیج رہے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس سے تکلیف ہوگی تاہم ہمارے درخواست گزاروں اور عملے کے ارکان کی سلامتی اولین ترجیح ہے‘۔مزید بتایا گیا کہ اس وقت سفارت خانے دوبارہ کھولنے کے حوالے سے کسی سوال کا جواب نہیں دیا جائے گا۔بیان میں کہا گیا کہ اگر آپ اپنے کیس کے بارے میں سوالات کرنا چاہتے ہیں تو مائیگریشن ایجنسی سے رابطہ کریں، سفارت خانے کی بندش سے سویڈن میں تعلیم کے حوالے سے بڑی تعداد میں طلبہ پریشان ہیں، جو تعلیمی شرائط اور سویڈن کی جامعات میں داخلے کی تیاریوں کے لیے پہلے ہی وقت اور پیسے اس عمل پر خرچ کر چکے ہیں۔