مکہ مکرمہ(پی پی آئی) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ علیزے گبول نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔علیزے گبول ایک خوبصورت اور باصلاحیت پاکستانی فیشن ماڈل اور اداکارہ ہیں،اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی اطلاع دی، اداکارہ کو تصاویر میں صحن کعبہ میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔علیزے کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ الحمدللہ میں نے رمضان المبارک میں پہلا عمرہ مکمل کیا، اس سے زیادہ خوشی اور شکر گزاری نہیں ہو سکتی۔اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی گئی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
Next Post
غفار خان انٹر یونیورسٹی ہاکی ٹورنامنٹ میں 4میچوں کا فیصلہ
Thu Apr 13 , 2023
کراچی (پی پی آئی)غفار خان اسپورٹس اینڈ ایونٹ آرگنائزر کے تحت انٹر یونیورسٹیزہاکی ٹورنامنٹ منعقد ہوا، جس میں آٹھ یونیورسٹیوں کیٹیموں نے حصہ لیا۔آئی بی اے یونیورسٹی، اقرا یونیورسٹی، ہمدرد یونیورسٹی، ایس ایم آئی یو، ضیاء الدین یونیورسٹی، زیبیسٹ، ایس بی بی دیوان یونیورسٹی اور سر سید یونیورسٹی شامل ہیں۔پی […]
