عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا اجلاس، وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب پر مشاورت

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی نے چیئرمین عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک لاہور میں رات گئے آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سردار تنویر الیاس کی نااہلی سے متعلق قانونی معاملات پر مشاورت اور آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے مختلف ناموں پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں نااہل ہونے والے وزیراعظم سردار تنویر الیاس اور قائم مقام وزیراعظم خواجہ فاروق سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کی نامزدگی کا اختیارعمران خان کو دے دیا۔پارلیمانی پارٹی نے آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں سردار تنویر الیاس کی اپیل کے فیصلہ تک وزیراعظم کی نامزدگی مؤخر کر دی۔

Next Post

عمران نیازی کیلئے غیرملکیوں کی تڑپ سوالیہ نشان ہے:شازیہ مری

Thu Apr 13 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیراورترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزشازیہ مری نے کہا ہے کہ تخت لاہور کیلئے وفاق کوتختہ مشق بنانے کے مضراثرات مرتب ہوں گے۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی ایک شخص کی جھوٹی انا کیلئے توڑی گئی تھی، پنجاب اسمبلی […]