گجرات(پی پی آئی) گجرات پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الہیٰ کی رہائشگاہ ’کنجاہ ہاؤس‘ پر پھرچھاپہ مارا بتایا گیا ہے کہ بیس سے زائد گاڑیوں نے کنجاہ ہاؤس کو محاصرے میں لیے رکھا۔مگرپولیس کو کوئی کامیابی نہ مل سکی، پولیس نے ایک گھنٹہ تک رہائشگاہ کا محاصرہ کیا، چھاپے کے دوران گھر میں تین ملازمین موجود تھے۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کی جانب سے پہلے بھی چھاپے مارے گئے ہیں