ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں و کشمیر کٹھ پتلی انتظامیہ نے کشمیری مسلمانوں کو جمعتہ الوداع پر جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے جمعتہ الوداع پر کشمیری مسلمانوں کو سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔کشمیر میڈیا کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ضلعی مجسٹریٹ سرینگر اور پولیس حکام صبح ساڑھے نو بجے کے قریب جامع مسجد پہنچے اور مسجد کے دروازوں کو تالے لگا دیے۔ بیان میں کہا گیا کہ پولیس حکام نے انجمن کو بھی مطلع کیا کہ مسجد میں نماز جمعہ پڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔انجمن اوقات نے انتظامیہ کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ان ہزاروں مسلمانوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہوگا جو سرینگر کے علاوہ مقبوضہ وادی کے دیگر حصوں سے نماز جمعہ ادا کرنے کیلئے جامع مسجد پہنچتے ہیں۔