ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنڈت تنظیم کی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ پر پابندی کی مذمت

لندن/سری نگر(پی پی آ ئی) کشمیری پنڈتوں کی تنظیم’کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل‘ (کے پی ایف آئی) برطانیہ نے بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی کی مذمت کی ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق فورم کے چیئرمین ستیش مہلدارنے ایک بیان میں سری نگر جامع مسجد میں جمعہ کی نماز پر پابندی کی مذمت کی اور کہا کہ نماز پر پابندی کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعتہ الوداع پر باجماعت نماز پر پابندی افسوسناک ہے اور ضلعی انتظامیہ یا پولیس حکام ایساکرنے کا حق نہیں رکھتے۔یاد رہے کہ مقبوضہ علاقے میں قابض بھارتی انتظامیہ نے کشمیری مسلمانوں کو جمعتہ الوداع پر سرینگر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا ہے اور کشمیری مسلمانوں کو ایک بار پھر نماز پڑھنے نہیں دی۔