ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سنا ہے کل بات ہاتھ پائی تک جا پہنچی:عطا اللہ تارڑ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایسی مصدقہ اطلاعات موجود ہیں کہ آٹھ رکنی بینچ کے غیر قانونی حکم کے بعد گذشتہ شب ججز کے درمیان بدسلوکی کا واقعہ ہوا۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ’(ججز کے درمیان) گروہ بندی ملک میں لاقانونیت کا باعث بنے گی۔ اب تک چیف جسٹس فْل کورٹ کا اجلاس نہیں بلا سکے۔ سنا ہے بات ہاتھاپائی تک جا پہنچی ہے۔دوسری جا نب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ’سپریم کورٹ کے احکامات پر فی الفور عمل ہونا چاہیے۔ پارلیمان آرٹیکل 81 کے تحت الیکشن کے اخراجات روک نہیں سکتی۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کو بطور ادارہ تحلیل کرنے کے اقدامات ہو رہے ہیں، یہ کسی صورت قبول نہیں۔ وکلا اور عوام سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔