ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قومی ٹاسک فورس برائے آرٹیفیشل انٹیلی جنس تشکیل

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے 15 رکنی قومی ٹاسک فورس برائے آرٹیفیشل انٹیلی جنس تشکیل دے دی۔ٹاسک فورس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ماہرین، نجی شعبے اور حکومت کے نمائندے شامل ہیں،ٹاسک فورس آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو معیشت، گورننس اور تعلیم کے شعبوں میں متعارف کرانے کا لائحہ عمل تجویز کرے گی۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر دسترس آنے والے دور میں ترقی کی ضامن ہے، معیشت، گورننس اور تعلیم کے شعبوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے دور رس تبدیلیاں وقوع پذیر ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس حکومت کو زراعت، گورننس، تعلیم، معیشت کے شعبوں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال، فیصلہ سازی اور ترقی کا 10سالہ روڈ میپ تیار کر نے میں معاونت کرے گی۔لیگی رہنما نے کہا کہ 2018 میں مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا قومی مرکز قائم کیا تھا۔