ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مونس الٰہی کا قریبی دوست اور مبینہ فرنٹ مین زبیر خان گرفتار

لاہور(پی پی آ ئی)اینٹی کرپشن پنجاب نے چوہدری مونس الٰہی کے قریبی دوست اور مبینہ فرنٹ مین زبیر خان کو گرفتار کرلیا۔اینٹی کرپشن پنجاب میں پرویز الٰہی، مونس الٰہی، محمد خان بھٹی اور زبیر خان کے خلاف لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذریعے مبینہ کرپشن کا مقدمہ درج ہے۔ذرائع کے مطابق زبیرخان نے پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور محمد خان بھٹی سے ڈیل کرائی، غیرملکی کمپنی کو2 ارب90 کروڑ کی ادائیگی کیلئے ساڑھے 12 کروڑ روپے رشوت لی۔اینٹی کرپشن پنجاب حکام کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویزالٰہی کیخلاف مقدمہ ٹھوس شواہد کی بنا پر درج کیا گیا، مونس الٰہی اورمحمد خان بھٹی نے5 کروڑ، زبیر خان نے 50 لاکھ روپے لئے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی، مونس الٰہی، محمد خان بھٹی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، پرویزالٰہی نے ایل ڈبلیو ایم سی پردباؤ ڈال کر2 ارب 90کروڑ روپے کی فوری ادائیگی کرائی۔