ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آصف زرداری چاہتے ہیں شہباز شریف نااہل ہو جائیں:شیخ رشید

اسلام آ باد (پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سرابراہ شیخ رشید نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری چاہتے ہیں شہباز شریف نا اہل ہو جائیں۔پاکستان آئین اور قانون کی جنگ لڑ رہا ہے امید ہے عدلیہ جیتے گی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آصف علی زرداری کہتے ہیں عمران خان مقبول لیڈر نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آئین اور قانون کی جنگ لڑ رہا ہے، عدلیہ جیتے گی کیونکہ قوم عدلیہ کے ساتھ ہے، عدلیہ نے دور اندیشی سے آئین کو بلند رکھا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان عوام کا ہے،پاکستان آئین اور قانون کی جنگ لڑ رہا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ نیب کا قانون حکومت اراکین کے گلے میں لٹکا ہوا ہے، کیسوں سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔ سیاستدان بند گلی میں جارہے ہیں، امید ہے عدلیہ جیتے گی، حکمران اپنے کیسز ختم کروانے آئے ہیں لیکن ان کی جان نیب سے نہیں چھوٹے گی، یہ قوم سڑکوں پر فیصلے کرے گی، آپ ملک سے بھاگ نہیں سکیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چابی والے کھیلونوں نے 24 کروڑ عوام کے ملک کو مذاق سمجھ رکھا ہے، قوم مہنگائی سے پریشان ہے، قوم اس مہنگائی میں مری جارہی ہے، یہ ایک سال سے خیرات مانگ رہے ہیں، یہ ایک سال سے کشکول لے کر پھر رہے ہیں۔