ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کے دوست ممالک کی طرف سے مالی امداد کے اعلان کا خیرمقدم

اسلام آباد(پی پی آ ئی)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے اہم دوست ممالک کی طرف سے مالی امداد کے حالیہ اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔آئی ایم ایف مشن چیف پاکستان نیھتن پورٹر نے کہا کہ پاکستانی وفد اور آئی ایم ایف سٹاف کی حالیہ ملاقاتوں میں مضبوط پالیسیوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پالیسیز پر عمل درآمد کی کوششوں میں مدد کیلئے خاطر خواہ مالی اعانت کے حصول کی ضرورت پر بھی اتفاق ہوا ہے۔نیتھن پورٹر کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستانی حکام کی ان کوششوں کی حمایت کر رہا ہے اور ادارہ جلد از جلد ضروری مالیاتی یقین دہانیاں حاصل کرنے کا منتظر ہے تاکہ نویں اقتصادی جائزے کی کامیاب تکمیل کی راہ ہموار ہو۔