ایشین گیمز ہاکی پاکستان نے سری لنکا پر گولز کی بارش کردی

انچیون:ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان نے سری لنکا پر گولز کی بارش کردی ،گرین شرٹس نے 0-14 کے بڑے مارجن سے سری لنکاکو شکست دے دی۔جنوبی کوریا میں جاری ایونٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے سری لنکا کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا اور 14گولز کرڈالے ۔پاکستانی کپتان محمدعمران اور عمر بٹہ نے 4-4جبکہ محمد عرفان اور محمد رضوان نے2,2گول کیے۔نوجوان کھلاڑی بھی گول کرنے میں پیچھے ن رہے ،محمد توثیق اور محمد وقاص نے1,1گول کرکے ٹیم کو بڑے مارجن سے فتح دلائی۔

Next Post

کوریا اوپن ٹینس:کیرولینا اور پلیسکو فائنل میں مدمقابل ہوں گی

Sat Sep 20 , 2014
سیول:کوریا اوپن ٹینس کی سیکنڈ سیڈڈ چیک ری پبلک کی کیرولینا پلیسکووا نے روسی اسٹار مانا کیری لینکو کو ہرادیا۔جنوبی کوریا کے اولمپک پارک ٹینس سینٹر میں کھیلے گئے میچ میںکیرولینا پلیسکووا نے مانا کیری لینکو کو6-4،6-7اور3-6کو شکست دے دی ۔کیرولینا نے اسے قبل 2008میں کوریا اوپن ٹینس میں کامیابی حاصل کی تھی۔دوسری جانب کیری لینکو رواں سال کے آغاز […]