لاستھ ملنگا زخمی ہوکر میدان سے باہر ہوگئے

کولمبو:سری لنکاکرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر لاستھ ملنگا ٹخنے کی انجری کے باعث اگلے تین ماہ تک کسی بھی میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔لاستھ ملنگا اپنے علا ج کے لیے جلد آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر پراموڈایا کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف 26نومبر سے شروع ہونے والی ایک روزہ سریز میں ملنگا کی کمی محسوس ہوگی،تاہم انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف جنوری میں ہونے والی سریز میں ملنگا ٹیم کا حصہ ہوں گے۔واضح رہے سری لنکا ٹیم نومبر میں انگلینڈ کے خلاف سات میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کھیلے گی۔

Next Post

ایشین گیمز ہاکی پاکستان نے سری لنکا پر گولز کی بارش کردی

Sat Sep 20 , 2014
انچیون:ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان نے سری لنکا پر گولز کی بارش کردی ،گرین شرٹس نے 0-14 کے بڑے مارجن سے سری لنکاکو شکست دے دی۔جنوبی کوریا میں جاری ایونٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے سری لنکا کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا اور 14گولز کرڈالے ۔پاکستانی کپتان محمدعمران اور عمر بٹہ نے 4-4جبکہ محمد عرفان اور محمد رضوان نے2,2گول […]