کوریا اوپن ٹینس:کیرولینا اور پلیسکو فائنل میں مدمقابل ہوں گی

سیول:کوریا اوپن ٹینس کی سیکنڈ سیڈڈ چیک ری پبلک کی کیرولینا پلیسکووا نے روسی اسٹار مانا کیری لینکو کو ہرادیا۔جنوبی کوریا کے اولمپک پارک ٹینس سینٹر میں کھیلے گئے میچ میںکیرولینا پلیسکووا نے مانا کیری لینکو کو6-4،6-7اور3-6کو شکست دے دی ۔کیرولینا نے اسے قبل 2008میں کوریا اوپن ٹینس میں کامیابی حاصل کی تھی۔دوسری جانب کیری لینکو رواں سال کے آغاز میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہو کر عالمی ریکنگ میں 100ویں پوزیشن میں آگئی تھی اور تین ماہ کے لیے میدان سے باہر ہوگئی تھی۔دوسرے میچ میں امریکا کی پانچویں سیڈڈ واروارا لیپنکو نے کرسٹینا مک ہالی کو6-3،1-6اور6-7سے شکست دے دی۔فائنل میں لیپنکو کا مقابلہ پلیسکوا سے ہوگا۔

Next Post

ٹوکیو اوپن ٹینس:ثانیہ مرزا ،کارابلیک نے ڈبلز کا فائنل جیت لیا

Sat Sep 20 , 2014
ٹوکیو:دفاعی چمپیئن ثانیہ مرزا اور ان کی زمبابوین جوڑی کارابلیک نے جاپان ٹوکیو ٹورے پیسیفک اوپن وومنز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ٹورے پیسیفک وومنز ڈبلز کے فائنل میں ثانیہ مرزا اور کارابلیک کی جوڑی نے ہسپانوی جوڑی گیبرین ماگوروزا اور کارلاسواریز کو2-6اور5-7سے باآسانی شکست دے دی۔دفاعی چمپئن جوڑی نے اپنی زبردست فارم کو جاری رکھتے ہوئے ٹائٹل کے ساتھ ایک […]