سری نگر /نئی دہلی(پی پی آ ئی) مقبوضہ جموں وکشمیر کے سابق گورنرستیا پال ملک نے کہا ہے کہ مودی سرکار کو پلوامے میں حملے کا پہلے سے علم تھا لیکن مودی نے اپنے فوجیوں کو بچانے کے بجائے انھیں مروا دیا اور سارا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطا بق ایک انٹرو یوں نے سابق گورنر سیتا پال ملک نے پلوامہ حملے کا بھانڈا پھوڑ دیا،پلوامہ میں حملے خود کرواکرپاکستان پرالزام لگانے والی مودی سرکاراپنے ہی مہروں کے ہاتھوں شکست کھانے لگی۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کو پلوامے میں حملے کا پہلے سے علم تھا لیکن مودی نے اپنے فوجیوں کو بچانے کے بجائے انھیں مروا دیا اور سارا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا۔ستیا پال ملک اگست 2019میں 370 کی منسوخی کے وقت مقبوضہ جموں و کشمیر کے آخری گورنر تھے۔
Next Post
کوئٹہ کا ملک بھر سے ریل رابطہ 7 ماہ بعد بحال،کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے پہلی ٹرین روانہ
Sat Apr 15 , 2023
کو ئٹہ(پی پی آ ئی) کوئٹہ کا ملک بھر سے ریل رابطہ 7 ماہ بعد بحال ہوگیا، گورنر بلوچستان اور ڈی ایس ریلوے نے ٹرین کا افتتاح کیا۔کوئٹہ ہیرک کے مقام پر گزشتہ سال اگست میں بارشوں اور سیلاب سے گرنے والا ریلوے پل تعمیر کر دیا گیا، پل 65 […]
