ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

علی امین گنڈاپور 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سرگودھا(پی پی آ ئی) سرگودھا کے انسداد دہشتگردی عدالت نے کارسرکار میں مداخلت کیس میں رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈاپور کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔جج خاوررشید نے بھکر پولیس کو3 روز میں تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18اپریل تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھکر کی مقامی عدالت نے علی امین گنڈاپورکو3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔علی امین گنڈا پورکیخلاف بھکر میں درج 3 مقدمات کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔ غیر قانونی اسلحہ کے کیس میں عدالت علی امین گنڈا پور کو ڈسچارج کردیا جبکہ تھانہ سرائے مہاجر میں درج مقدمہ میں مجسٹریٹ کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔