را ولپنڈی(پی پی آ ئی) آرمی چیف عاصم منیر کی صدارت کورکمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عسکری قیادت ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، عسکری قیادت اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے پرعزم ہے، مسلح افواج اندرونی اور بیرونی خطرات کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت 257 ویں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کورکمانڈرز کانفرنس میں ملکی داخلی، سلامتی اور علاقائی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ پاکستان کو درپیش بیرونی اور اندرونی سیکیورٹی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے سربراہ نے دہشت گردی کی باقیات کے خلاف جاری آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا۔کورکمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام عناصر مل کر مقررہ اہداف کے حصول کے لئے منظم کاوشیں کریں گے، عسکری قیادت چیلنج سے پوری طرح سے آگاہ ہے، اپنے آئینی مینڈیٹ کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کو تیار ہیں، اپنی ذمہ داریاں پاکستان کے عوام کی حمایت سے ادا کررہے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہیں، دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کے لئے اجتماعی اپروچ کی ضرورت ہے۔فورم نے یقین دلایا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے طے کردہ مقاصد پر عمل کیا جائے گا، دہشت گردی کی لعنت کے خلاف تمام فریقین کے ساتھ مل کرمربوط اقدامات کیے جائیں گے۔
Next Post
جموں وکشمیر میں اگر حالات ٹھیک ہیں تو جامع مسجد کیوں مقفل کی گئی: فاروق عبداللہ
Sat Apr 15 , 2023
سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے جمعتہ الوداع کے موقعے پر سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کو مقفل کرنے کے انتظامیہ کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔کشمیر میڈٖیا کے مطابق فاروق عبداللہ […]
