جموں وکشمیر میں اگر حالات ٹھیک ہیں تو جامع مسجد کیوں مقفل کی گئی: فاروق عبداللہ

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے جمعتہ الوداع کے موقعے پر سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کو مقفل کرنے کے انتظامیہ کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔کشمیر میڈٖیا کے مطابق فاروق عبداللہ نے درگاہ حضرت بل میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر جموں وکشمیر میں حالات ٹھیک ہیں تو جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام لوگوں کے دینی حقوق میں مداخلت ہے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ جامع مسجد جموں و کشمیر کے لاکھوں مسلمانوں کے عقیدے کا مرکز ہے، جمعتہ الوداع کے مبارک دن اس عظیم مسجد کو لوگوں مسلمانوں کیلئے بند کرنا انتہائی افسوسناک ہے، اس طرح کی غیر ضروری پابندیاں لاکھوں لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاتی ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ میر واعظ عمر فاروق کو بھی کئی برس سے نظر بند رکھا گیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ انہیں رہا کیا جائے۔

Next Post

ادارے چلانے والے اپنے حلف کی پابندی کریں تو ملک چل پڑے گا: مفتاح اسماعیل

Sat Apr 15 , 2023
کراچی(پی پی آ ئی) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ادارے چلانے والے اپنے حلف کی پابندی کریں تو ملک چل پڑے گا،لیڈرشپ اس مقام کی اہل نہیں جہاں اسے بٹھایا گیا ہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ […]