ادارے چلانے والے اپنے حلف کی پابندی کریں تو ملک چل پڑے گا: مفتاح اسماعیل

کراچی(پی پی آ ئی) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ادارے چلانے والے اپنے حلف کی پابندی کریں تو ملک چل پڑے گا،لیڈرشپ اس مقام کی اہل نہیں جہاں اسے بٹھایا گیا ہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان، زرداری، شریفوں، فضل الرحمن،چیف جسٹس اور آرمی چیف کا امتحان ہے، رستے کا تعین کون کرے گا، یہ اداروں کے مفاد یا ذمے داری کی بات نہیں، نئے سماجی معاہدے، نئے نظام کی ضرورت ہے جو نوجوانوں کو روزگار دے سکے۔انہوں نے کہا کہ ادارے چلانے والے اپنے حلف کی پابندی کریں تو ملک چل پڑے گا، مسئلے کا حل شاہد خاقان عباسی یا مفتاح اسماعیل کے پاس نہیں، ساڑھے 4 ارب ڈالر کا وفاقی بجٹ آج 2 ارب ڈالر سے کم ہے، بری حالت فوج کی بھی ہوچکی ہے، گیم آف تھرون نہیں چل سکتا، ملک کو 3 شفاف الیکشن دیں، دنیا کا یہی فارمولا ہے۔ 90 سے مارکیٹ بیس سسٹم چل رہا ہے، ہم انتظامی حل تلاش کرتے ہیں، مسئلہ مارکیٹ کا ہوتا ہے، گندم کا بحران بھی اسی وجہ سے ہے، اتنی آبادی کم ہونا کراچی میں ممکن نہیں، ہم اس بات کا بھی ادراک رکھتے ہیں۔

Next Post

اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

Sat Apr 15 , 2023
کراچی/کو ئٹہ(پی پی آ ئی) اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں، اینٹی نارکوٹکس فورس نے راولپنڈی کے نجی کوریئر سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی انٹرنیشنل میل آفس میں […]