پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

کراچی/کو ئٹہ(پی پی آ ئی) اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں، اینٹی نارکوٹکس فورس نے راولپنڈی کے نجی کوریئر سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی انٹرنیشنل میل آفس میں لندن بھیجے جانیوالے 2پارسلزسے1840 نشہ آورگولیاں برآمد کی گئی ہیں، ایک اور کارروائی میں باچہ خان ائیرپورٹ پشاورسے دبئی جانیوالاخیبرکا رہائشی مْلزم گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے پیٹ سے83 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ایاین ایف اورایف سی نے خیبرمیں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک کے تھیلوں سے27 کلو چرس برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کوئٹہ سے کراچی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، اے این ایف نے حب وندر آر سی ڈی ہائی ویکیقریب کارگو بس میں بنے خْفیہ خانے سے168 کلو چرس برآمدکرلی، کارروائی میں کوئٹہ کے رہائشی 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ ترجمان کاکہنا ہے کہ گرفتار مْلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔