بھارتی عدالت کا کشمیری پروفیسر کیخلاف دائر ایف آئی آر منسوخ کرنے سے انکار

ممبئی/سر نگر(پی پی آئی) ایک بھارتی عدالت نے کشمیریوں کے خلاف اپنے تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری پروفیسر کے خلاف ان کی ایک واٹس ایپ پوسٹ کے حوالے سے دائر فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) منسوخ کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔کشمیر میڈیا کے مطابق جسٹس سنیل شکرے اور جسٹس ایم ایم ستھائے پر مشتمل بمبئی ہائی کورٹ کے ڈویڑن بنچ نے کشمیری پروفیسر جاوید احمد حجام کے خلاف درج ایف آئی آر منسوخ کرنے سے انکار کیا۔ریاست مہاراشٹر کے شہر کولہاپور کے ایک کالج کے پروفیسر جاوید احمد حجام پر اس وقت مقدمہ درج کیا گیا تھا جب انہوں نے اپنی ایک واٹس ایپ پوسٹ میں دفعہ 370 کی منسوخی کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لیے یوم سیاہ قرار دیا۔ مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت نے 05 اگست 2019 کو دفعہ 370 کو منسوخ کر کے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔پروفیسر نے وٹس ایپ پوسٹ میں پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد دی تھی۔

Next Post

پاکستان اپنی زندگی کے سنگین ترین اورگھمبیرترین آئینی بحران سے گزر رہا ہے: شیخ رشید

Sat Apr 15 , 2023
را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی زندگی کے سنگین ترین اورگھمبیرترین آئینی بحران سے گزر رہا ہے،پاکستان دنیا کاواحد ملک ہے جو عدلیہ سے ٹکرا رہاہے اور الیکشن سے بھاگ رہاہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ […]