پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اپنی زندگی کے سنگین ترین اورگھمبیرترین آئینی بحران سے گزر رہا ہے: شیخ رشید

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی زندگی کے سنگین ترین اورگھمبیرترین آئینی بحران سے گزر رہا ہے،پاکستان دنیا کاواحد ملک ہے جو عدلیہ سے ٹکرا رہاہے اور الیکشن سے بھاگ رہاہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں سا بق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سارا ملک اورسارے آئینی ادارے بند گلی میں داخل ہوچکے ہیں۔عدلیہ کوشش کررہی ہے کہ معاملات شاہراہ جمہوریت پرافہام وتفہیم سے حل ہوں، نگران حکومتیں کٹی ہوئی پتنگ ہیں جسکے90روز پورے ہو چکے ہیں 27کلومیٹر کی حکومت اور اسکے حواری آرٹیکل6کے یڈار میں آچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غریب ڈیفالٹ ہو چکا ہے ملک قرضوں کی بھینٹ چڑھ کر شاید ڈیفالٹ سے بچ جائے۔شیخ رشید نے کہا کہ پوری امید ہے کہ سٹیٹ بنک الیکشن کمیشن کو 21ارب روپے فوری منتقل کریگا۔چیف آف آرمی سٹاف ٹھیک کہتا ہے کہ مسئلہ نئے اور پرانے پاکستان کا نہیں حقیقی پاکستان کا ہے جس میں غریب سسکیاں لے رہا ہے اورجمہوریت دم توڑ رہی ہے۔ ہر روز کابینہ ایسے بیٹھتی ہے جیسے نیاز بانٹی جا رہی ہو لیکن نتیجہ صفر ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری شہباز شریف کو نااہل کر وا کے بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنا نا چا ہتا ہے، پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے۔