کارکردگی سے مایوس نہیں ،آخری ٹیسٹ جیت کر دکھائیں گے : سعید اجمل

شارجہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آف اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ ما یوس نہیں، اچھی کارکردگی دکھاکر ٹیسٹ سیریز کاآخری میچ جیتنے کی کوشش کرینگے۔شارجہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آف اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ خراب کارکردگی پر مایوس نہیں اچھی کارکردگی دکھاکر سیریز کے تیسرا جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کرینگے۔سعید اجمل کا کہنا ہے کہ چھ سال سے یو اے ای میں کرکٹ کھیل رہا ہوں لیکن کبھی ایسی وکٹ نہیں دیکھی، جس سے اسپنرز کو مدد نہ ملے، زیادہ کرکٹ کھیلنے یا توقعات پر پورا اترنے کو کوئی بوجھ نہیں ہے۔ سری لنکن بلے باز میری گیندوں کو نہایت احتیاط کے ساتھ کھیل رہے ہے۔

Next Post

آسٹریلین اوپن : جوکووچ اور سرینا کا فاتحانہ آغاز ،سارہ ایرانی آﺅٹ

Wed Jan 15 , 2014
میلبورن: سربین ٹینس اسٹارنوواک جوکووچ اورامریکا کی سرینا ولیمز نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا، اٹلی کی سارا ایرانی اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کے میز سنگلز کے پہلے راونڈ کے میچ میں سیکنڈ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ نے سلواکیہ کے لوکاس لیکو کو […]