ہاتھ کی سرجری کے باعث اے بی ڈویلیئرز ایک ماہ کیلئے کرکٹ سے دور

جوہانسبرگ: جنوبی افریقا ون ڈے ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز ہاتھ کی سرجری کے باعث ایک ماہ تک کرکٹ کے میدانوں سے دور ہوگئے ۔توقع کی جارہی ہے کہ وہ فروری میں آسٹریلیا کے خلاف شیڈول سیریز سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے ۔ڈویلیئرز 2011میں انڈین پریمیئر لیگ کے دوران ہاتھ کی انجری میں مبتلا ہوگئے تھے اور ان کے ہاتھ میں پلیٹ ڈالی گئی تھی ۔ ٹیم کے منیجر محمد موسٰی جی کے مطابق ڈویلیئرز کے ہاتھ میں رکھی پلیٹ دوبارہ ان کے لئے تکلیف کا باعث بن رہی جس کے لئے ڈاکٹر ز نے آپریشن تجویز کیا ہے ۔

Next Post

ایشین گیمز میں انٹری کیلئے پی ایچ ایف نے رابطہ نہیںکیا : عارف حسن

Wed Jan 1 , 2014
کراچی: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرسید عارف حسن کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف نے باضابطہ رابطہ نہیں کیا ، اب بھی وقت ہے ایشین گیمز میں انٹری بھیجی جاسکتی ہے۔ کراچی میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حسن کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے وفاقی حکومت پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن […]