پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارا نے ماؤنٹ اناپورنا سر کرلی

گلگت(پی پی آ ئی) پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارا نے 8091 میٹر بلند ماؤنٹ اناپورنا کو سر کر لیا۔ماؤنٹ اناپورنا دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی ہے جس کو ساجد سدپارا نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے سر کیا ہے، ساجد سدپارا پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے اناپورنا کے ٹاپ پر پہنچے۔ساجد سدپارا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ بھی جاری کیا جس میں انہوں نے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی منزل کے بہت قریب ہیں۔ساجد سدپارا 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن سر کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ساجد سدپارا عظیم کوہ پیما علی سدپارا مرحوم کے صاحبزادے ہیں، اس سے قبل انہوں نے کے ٹو، مناسلو، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو بھی بغیر مصنوعی آکسیجن سر کیے ہیں۔ساجد سدپارا آنے والے دنوں میں ماؤنٹ مکالو، دالواگیری اور کنگچنجونگا بھی سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔