کرا چی(پی پی آ ئی) کراچی میں سال 2023میں کتے کے کاٹنے (ریبیز) سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی، ملیر کا رہائشی پانچ سالہ بچہ انتقال کر گیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں 5 سالہ بچے ساوند ولد صادق کو تین ماہ قبل کتنے کاٹا تھا، جسے اینٹی ریبیز ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے کو ربیز کی علامات ظاہر ہونے کے بعد انڈس اسپتال منتقل کیا گیا، دوران علاج بچہ اسپتال میں انتقال کرگیا۔کراچی میں روزانہ کتے کے کاٹنے کے درجنوں کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ سال کراچی میں کتے کے کاٹنے کے 31 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کتے کے کاٹنے سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔
Next Post
کراچی،تاوان کیلئے اغوا ہونیوالا شہری بازیاب، دوست ملوث نکلا
Sat Apr 15 , 2023
کراچی (پی پی آ ئی) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رضویہ پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی کے نتیجے میں اغوا برائے تاوان کا ملزم گرفتار کرلیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ایس ایس پی سینٹرل پولیس کے مطابق کارروائی میں تاوان وصولی کیلئے آنے والے ملزم ساجد علی کوگرفتارکیا گیا ہے، ملزم سے تاوان کی رقم […]